برطانوی سکھ یاتریوں کے 37 رکنی وفد کا گورودوارہ جنم استھان کا دورہ

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) برطانیہ کے 37رکنی سکھ یاتریوں کے وفد نے گورودوارہ جنم استھان کا دورہ کیا۔

گورودوارہ جنم استھان پہنچنے پر سکھ یاتریوں نے محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ اور ضلعی انتظامیہ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا، سکھ یاتریوں نے گورودوارہ جنم استھان کی تاریخ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد نے ننکانہ میں واقع دیگر گورودوارہ جات کی یاترا بھی کی، سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں کے عوام اور افسران نے بہت پیار دیا ہے، سکھ یاتریوں کو سکیورٹی کے حصار میں اے سی کوچز کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں