چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز کی ڈولفنز کو 50 رنز سے شکست

فیصل آباد :(دنیا نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے شکست دے دی۔

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے چیمپئنز ون ڈے کپ کے تیسرے میچ میں پینتھرز نے ڈولفنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 328 رنز اسکور کیے۔

پینتھرز کی اننگز شروع میں مشکلات کا شکار رہی، اوپنرز صائم ایوب 6 اور عبدالبنگلزئی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، عمر صدیق نے 30 رنز سکور کیے،عثمان خان نے پینتھر کی جانب سے شاندار 111 رنز سکور کیے اور اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا، حیدر علی 63 اور کپتان شاداب خان 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ڈولفنز کی جانب سے میر حمزہ نے 2، فہیم اشرف 1 ، عباس آفریدی 2 اور عثمان قادر نے 3 وکٹیں حاصل کی۔

پینتھرز کے 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈولفنز کی پوری ٹیم 278 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈولفنز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 52، محمد ہریرہ 39 ، قاسم اکرم 65 اور فہیم اشرف نے 41 رنز بنائے، کپتان سعود شکیل 24 رنز بنا سکے۔

پینتھر کی جانب سے محمد حسنین نے 5 وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان ایک، اسامہ میر اور مبشر خان کے کھاتے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔

واضح رہے چیمپئنز ون ڈے کپ کا چوتھا میچ  آج  وولفز اور سٹالین کے درمیان اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں