سپریم کورٹ فیصلے کے بعد آئینی ترامیم کیلئے حکومت کے نمبرز مکمل ہیں: بیرسٹر عقیل

اسلام آباد:(دنیا نیوز) مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے نمبرز مکمل ہیں۔

پروگرام ’ٹو نائٹ وود ثمر عباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے وضاحتی فیصلے نے اور زیادہ ابہام پیدا کردیا ہے ،الیکشن کمیشن نے وضاحت دی ہے کہ بیر سٹر گوہر کو کبھی بھی چیئرمین تسلیم نہیں کیا،سپریم کورٹ کا یہ بیان دیکھ کر حیران ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بجائے 3 دن کے 15 دن میں اپنے بیان حلفی جمع کروائے، پی ٹی آئی کے 3 انٹرا پارٹی الیکشن ہو ئے لیکن معاملہ ابھی بھی الیکشن کمیشن میں ہے۔

مشیر قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کل آئینی ترمیم پیش کی جائے گی، جب آئینی ترمیم ٹیبل ہوگی تو رزلٹ سامنے آجائے گا، ہمارے پاس سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمبرز پورے ہیں، اسی ایوان میں سے حکومت 224 کے نمبر کو پورا کرے گی، سپریم کورٹ آئین کوری رائٹ نہیں کرسکتی۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جب یہ ڈرافٹ ٹیبل ہوگا تو تحریک انصاف کے کئی ممبران راضی ہو ں گے، تحریک انصاف اس معاملے کو کئی ماہ سے سیاسی بنا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی اس معاملے میں اچھی تجاویز دی ہیں، ہم مولانا کی تجاویز کو ذہن نشین رکھے ہوئے ہیں، حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں