24 سالہ ذہنی معذور شخص پانی کے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

دینہ: (دنیا نیوز) 24 سالہ ذہنی معذور شخص پانی کے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ڈوبنے والے شخص کا تعلق تحصیل دینہ کے گاؤں کٹیام سے تھا، ڈوبنے والے کی شناخت بسم اللہ ولد خوشحال خان کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق ڈوبنے والے شخص کی ڈیڈ باڈی ریکور کر کے ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں