ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا
اسلام آباد: (دنیانیوز) الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت کامعاملہ ، ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا۔
ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے پر کوئی وضاحت جاری کی، متعلقہ فریقین کو رجسٹرار آفس کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست پر نوٹسز بھی جاری نہیں کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر جاری کی گئی، الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر جاری وضاحت سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کو رات 8 بجے تک وصول نہیں ہوئی، ڈپٹی رجسٹرار نے خط 14 ستمبر کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا۔