پولیو ورکر کی سکیورٹی میں غفلت، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی جیکب آباد کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) پولیو ورکر کی سکیورٹی میں غفلت برتنے پر سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کو فوری سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کو سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کے مطابق پولیو ورکرز کی حفاظت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں