آئی پی پیز مالکان نے شیئرز ہولڈنگ تبدیل کرنے شروع کردیئے

اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) آئی پی پیز مالکان نے شیئرز ہولڈنگ تبدیل کرنے شروع کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق متعدد آئی پی پیز مالکان نے نیپرا میں حصص کی تبدیلی کی درخواست دے دی، حصص تبدیلی کی درخواستوں پر نیپرا اتھارٹی اضطراب کا شکار ہے، شیئرز تبدیلی کی درخواستوں نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں جب آئی پی پیز کے متعلق کارروائی ہورہی ہے ایسے وقت میں شیئرز ہولڈنگ تبدیلی کا مقصد کیا ہے؟ آئی پی پیز مالکان اپنے شیئرز تبدیل کرنے کے بعد ماضی کے تمام اقدامات سے بری الذمہ ہو جائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شیئرز تبدیلی کے بعد آئی پی پیز مالکان کو فرانزک آڈٹ کی صورت میں ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکے گا، آئی پی پیز کے مالکان شیئرز اپنے اور خاندان کے نام سے تبدیل کرکے کمپنیوں کے حوالے کررہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں