پاؤلا بدوسا چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
بیجنگ (اے پی پی) پاؤلا بدوساچائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
26 سالہ سپین کی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ورلڈ ویمنز رینکنگ میں 595 ویں نمبر پر موجود میزبان ٹینس سٹار شوائی ژینگ کو شکست دے کر ٹاپ 4 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں سپین کی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی ٹینس سٹار شوائی ژینگ کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 1-6 اور 6-7(4-7) سے شکست دے کر سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔