پی ٹی آئی کے 1590 کارکن گرفتار کرنے کا حکم
لاہور:(دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے 1590 کارکنوں کی گرفتاری کےاحکامات جاری کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے کل کے احتجاج کے حوالے سے جن پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے انہیں شرپسند عناصر ڈیکلیئر کردیا گیا۔
خیال رہے لاہور میں بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے مینار پاکستان گراؤنڈ کے اطراف کنٹینرز پہنچا دیئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی۔
دوسری جانب پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز طلب کرلی، ادھر لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
گریٹر اقبال پارک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات