سینئر اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد چل بسے

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

سینئر اداکار مظہر علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اداکار دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زیر علاج تھے۔

مظہر علی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ مغرب طیبہ مسجد ناظم آباد نمبر 3 میں ادا کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں