'آئی لو یو بے بی'! شازیل شوکت کا 'مذاق رات' میں بڑا اعلان

لاہور: (فہیم حیدر) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت نے دنیا نیوز کے معروف پروگرام "مذاق رات" میں اپنی "نئی زندگی" بارے بڑا اعلان کر دیا۔

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شازیل شوکت حال ہی میں دنیا نیوز کے مقبول ترین شو "مذاق رات" میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

شازیل شوکت نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے پاس کوئی ایسا شخص ہے جسے وہ دنیا میں سب سے زیادہ "پیار" کرتی ہیں، ان کے درمیان محبت، پیار اور سب سے بڑھ کر "عشق" کا رشتہ ہے، وہ جو کوئی بھی ہے میرے دل کے بہت قریب ہے۔

میزبان عمران اشرف کے اصرار پر اداکارہ نے بتایا کہ اس شخص کو "بے بی" کہہ کر مخاطب کرتی ہوں اور دوران شو انہوں نے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے "بے بی آئی لو یو" کا نعرہ بھی لگایا۔

شو کے دوران شازیل شوکت کا یہ بے باک انداز دیکھ کر میزبان عمران اشرف نے کہا کہ جس طرح آپ نے لائیو شو میں اظہارِ محبت کیا ہے لگتا ہے چند مہینوں میں شہنائیاں بجنے والی ہیں جس پر اداکارہ خاموش رہیں اور انہوں نے اثبات میں اپنا سر ہلا کر ہامی بھری۔

شازیل شوکت نے اس موقع پر اس خاص شخص کی خوبیاں بھی بیان کیں اور بتایا کہ وہ ہر چھوٹے بڑے شخص کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتا ہے، مجھے اس کی یہی ادا بے حد متاثر کرتی ہے، اس کی جانب متوجہ کرتی ہے کہ وہ ناصرف اپنے اردگرد بلکہ میرے اردگرد موجود تمام افراد کی عزت کرتا ہے اور سب کے ساتھ پیار و محبت سے پیش آتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں