پنجاب فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کی فلور ملز نے مبینہ طور پر گندم کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر آٹے کی قیمت فی کلو ایک روپیہ بڑھا دی۔
چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ دو ہفتوں میں گندم کی قیمت میں 300 روپے من کا اضافہ ہوا ہے اور منڈیوں میں گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک غیر قانونی نوٹیفکیشن کے ساتھ آزاد منڈیوں کی معیشت کو کنٹرول نہیں کر سکتا، فلور ملز کو شوکاز نوٹسز واپس لیے جائیں۔