شہباز شریف کا سابق نائب چینی وزیرِاعظم کے انتقال پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم ووبانگ گو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ووبانگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے، انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ووبانگ کا 2006ء میں پاکستان کا دورہ اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، مشکل وقت میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے خاندان اور چینی عوام کے ساتھ ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی چین کے سابق نائب وزیراعظم وو بانگ گوا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سابق نائب چینی وزیر اعظم پاکستان کے مخلص دوست تھے، وو بانگ گوا نے پاک چین تعلقات مضبوط بنانے میں قابل ِتعریف کردار ادا کیا، پاکستانی عوام کی ہمدردیاں اور دعائیں چینی عوام، حکومت اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔