پاکستان کرکٹ بورڈ کی بیوروکریسی میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی بیوروکریسی میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز عثمان واہلہ کو ان کے عہدے سے تبدیل کیا جارہا ہے، بورڈ سربراہ کو عثمان واہلہ کے خلاف نامناسب رویے کی شکایات ملی ہیں جس پر محسن نقوی عثمان واہلہ سے خوش نہیں اور انہوں نے اس عہدہ کے لیے موزوں ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز کی تلاش کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

دوسری جانب بورڈ عامر میر کو بھی باقاعدہ کوئی جاب آفر کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، عامر میر اس وقت وزیر اطلاعات پنجاب تھے جب محسن نقوی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے فرائض نبھا رہے تھے۔

محسن نقوی بورڈ کے دوسرے اہم عہدوں پر بھی نئے لوگوں کو لانے کے خواہشمند ہیں اور ان کی پہلی ترجیح سابق کرکٹرز کو باگ دوڑ سونپنا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں