بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائیگا: فخر زمان کی شدید تنقید
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر قومی کرکٹر فخر زمان نے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان نے کہا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنا باعث تشویش ہے، بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020ء سے 2023ء تک تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا تھا۔
فخر زمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا، گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچز کیلئے بابراعظم، سرفراز احمد، شاہین اور نسیم شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔