ملائیشیا : سابق وزیراعظم مہاتیرمحمد طبیعت ناساز ہونے پرہسپتال داخل

کوالالمپور: (ویب ڈیسک ) ملائیشیا کے سابق وزیرِاعظم مہاتیر محمد کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم  کے مشیر نے بتایا ہے کہ 99 سالہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب کل شام ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاتیر محمد کو دل کے مسائل بھی ہیں، آخری مرتبہ انہیں جولائی میں بھی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد 1981ء سے 2003ء تک 22 سال تک وزیرِ اعظم رہ چکے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں