لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔

مقامی افراد کے مطابق دیوان روڈ ریلوے پھاٹک پر تعینات ریلوے ملازم سویا رہا، ٹرین پھاٹک پر پہنچ گئی، پھاٹک کھلا دیکھ کر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگاکر ٹرین روکی، ٹرین ڈرائیور نے پھاٹک پر بنے کوارٹر میں سوئے ملازم کو جگایا، ٹرین 20 منٹ رکنے کے بعد روانہ ہوگئی۔

موقع پر موجود شہری نے واقعے کی ویڈیو بنا لی۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں