وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے تین ماہ میں ترسیلات میں 38.8 فیصد کا اضافہ، تین ماہ میں برآمدات میں 7.8 فیصد اور درآمدات میں 15.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آؤٹ لُک رپورٹ کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں پہلے تین ماہ میں 48.2 فیصد کا اضافہ ہوا، مرکزی بینک کے مالی ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، روپے کی قدر میں بھی تین روپے تک بہتری آئی۔

وزارت خزانہ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 92.1 فیصد کی کمی ہوئی، جولائی تا ستمبر ایف بی آر محصولات میں 25.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نان ٹیکس آمدنی میں تین ماہ میں 20.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تین ماہ میں مالی خسارے میں 4.3 فیصد کا اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح 29 فیصد سے کم ہوکر 9.2 فیصد پر آگئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں دو ماہ میں 0.19 فیصد کی کمی ہوئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں