نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینکنے والی خاتون سمیت تین مجرموں کو 14، 14 سال قید کی سزا

کراچی: (دنیا نیوز) عدالت نے نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینکنے والی خاتون سمیت تین مجرموں کو سزا سنا دی۔

سٹی کورٹ نے ملزمہ عذرا، دوبیٹوں جبران عرف سنی اور فرحان کو 14، 14سال قید کی سزا سنائی، ملزموں کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے 10 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔

جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزموں کو 6 ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی، ملزموں کیخلاف سرجانی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے سسر کی مدعت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں