صدر کا خوارج کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے جوانوں کو خراج عقیدت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے میجر عاطف خلیل، نائیک آزاد اللہ اور لانس نائیک غضنفر عباس کو قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم فتنۃ الخوارج کے خلاف اپنی فورسز کے ساتھ ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دفاع وطن کی خاطر ہمہ وقت چوکس ہیں۔

صدر مملکت نے بنوں میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں