ملکی تاریخ میں پہلی بار جہاز کی بذریعہ سڑک کراچی سے حیدرآباد منتقلی
کراچی: (دنیا نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار مسافر بردار جہاز کو بذریعہ سڑک کراچی سے حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹرانسپورٹ کمپنی ناکارہ جہاز کو موٹر وے کے ذریعے کراچی سے حیدر آباد لے کر جارہی ہے، جہاز کو 10 ویلرز ٹرک، 40 ویلرز ٹریلر پر رکھ کر منتقل کیا جا رہا ہے۔
350 سیٹر بوئنگ 737 کراچی ایئرپورٹ کے یارڈ میں ناکارہ کھڑا تھا، جہاز کو تربیتی مقاصد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے، ہوائی جہاز کے پر، انجن اور ٹائرز الگ کردیئے گئے ہیں۔