پنجاب: حادثات کی روک تھام کیلئے روڈ سیفٹی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں حادثات کی روک تھام کے لیے روڈ سیفٹی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کے لیے سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی، اتھارٹی روڈ سیفٹی کے حوالے سے تجاویز حکومت کو پیش کریگی، ڈرائیورز ٹریننگ، سیفٹی اور لائسنسنگ کو بھی اتھارٹی ریگولیٹ کرے گی، اتھارٹی گاڑیوں کی سیفٹی اور مینوفیکچرنگ سٹینڈرڈز کو ریگولیٹ کرے گی۔
اتھارٹی ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے قوائد و ضوابط طے کرے گی، روڈ سیفٹی اتھارٹی روڈز کی ڈیزائننگ میں روڈ سیفٹی کے معیار کو جانچے گی، اتھارٹی روڈ سیفٹی ڈیٹا کو اکٹھا کرنے اور بنانے کی پابند ہوگی، روڈ سیفٹی اتھارٹی روڈ سیفٹی آڈٹ و انسپیکشن کی مانیٹرنگ کرے گی۔
اتھارٹی روڈ سیفٹی کے حوالے سے پبلک آگاہی مہم کو بنانے اور عملدرآمد کروانے کی پابند ہوگی، اتھارٹی کے ساتھ چار ذیلی ایجنسیز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، اتھارٹی مختلف روڈز کے لیے سپیڈ لمٹ اور مختلف روڈز کے لیے گاڑیوں کے داخلے اور لوڈ کا تعین کرےگی۔
ڈرائیور ٹریننگ اینڈ سیفٹی ایجنسی ، وہیکل سیفٹی ایجنسی ،روڈ ڈیزائن سیفٹی ایجنسی ، پوسٹ کریش انویسٹی گیشن اینڈ ریسرچ ایجنسی اتھارٹی کے نیچے کام کریں گی، اتھارٹی چلانے کے لیے ڈی جی سمیت دیگر آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمری کی منظوری دیں گی۔