وزیراعظم شہبازشریف 3 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

باکو: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف 3 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ایئرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم باکو میں کاپ 29 سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف کاپ 29کے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، وزیراعظم اجلاس میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات پر روشنی ڈالیں گے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف کے ہمراہ اسحاق ڈار، عطاتارڑ امور معاون خصوصی طارق فاطمی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں