مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ اور وزیر آباد میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کولکپاس کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے شہر وزیرآباد میں جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب بس نے منی ٹرک کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ مسافر بس کی تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں