لاڑکانہ: رشتے کے تنازع پر فائرنگ ، ماں اور بیٹا جاں بحق

لاڑکانہ: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے گاؤں کرم شاہ میں رشتے کا تنازع دوافراد کی جان لے گیا۔

پولیس کے مطابق رشتے کے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ماں اور بیٹا کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ والد اور بیٹی زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل کردیے گئے ہیں جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں