پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششیں
اسلام آباد: (حریم جدون) پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ملک بھر میں گستاخانہ مواد اور جنسی ہراسگی سے متعلق ویب سائٹس بلاک کرنے کا عمل جاری ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک لاکھ 183 گستاخانہ ویب سائٹس بلاک کر دیں، اس کے علاوہ جنسی ہراسگی سے متعلق 8 لاکھ 44 ہزار سے زائد ویب سائٹس کو بھی بلاک کر دیا گیا۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق پاکستان میں جنسی ہراسگی کی 2 کروڑ سے زائد ویب سائٹس تک یومیہ رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ان کوششوں کو انٹرنیشنل گیٹ وے پر بلاک کیا جاتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صارف وی پی این اور جنسی ہراسگی مواد کے ذریعہ رسائی حاصل کر لیتے ہیں، پی ٹی اے اس غیر قانونی رسائی کو روکنے کیلئے پرعزم ہے، ان سائٹس اور مواد کو بلاک کرنے کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔