پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اگلے سال اپریل میں ورلڈ انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا اور ورلڈ سکواش نے بھی 6 سے 10 اپریل 2025ء تک کراچی میں ایونٹ کے انعقاد کی تصدیق کر دی ہے۔
پہلی ورلڈ انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ میں 60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم ہو گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ کسی ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی 2005ء میں کی تھی، اب پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی ملی ہے۔