جب ماحول تبدیل ہوتا ہے سارے کیسز پیچھے رہ جاتے ہیں: حافظ حمد اللہ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما جےیوآئی(ف) حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جب ماحول تبدیل ہوتا ہے کرپشن سمیت سارے کیسز پیچھے چلے جاتے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما جےیوآئی(ف)حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ وہ کونسی اپوزیشن ہے جس کےساتھ بات چیت نہ ہوئی ہو، مشرف نے نوازشریف، بےنظیر کو سکیورٹی رسک کہا تھا، دونوں کے ساتھ پھر این آر او بھی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب ماحول تبدیل ہوتا ہےکرپشن سمیت کیسزسارے پیچھے چلے جاتے ہیں، پاکستان میں جو کہا جاتا ہے وہ نہیں کیا جاتا ہے، اگرکوئی کہتا ہے مذاکرات نہیں ہوئے تو میں کہتا ہوں باربارہوئے۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے بات چیت ہوئی ہے، بات نومئی کی معافی پراٹکی ہوئی ہے، وہ چاہتےہیں افراتفری کےماحول کوختم کیا جائے، بلاول بھٹوکی لاٹھی کی بات بالکل مناسب نہیں تھی۔
رہنما جےیوآئی(ف)حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ لاٹھی جب بھی چلائی گئی ملک میں استحکام نہیں آیا۔