علی امین گنڈاپور کا ڈی چوک مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈی چوک مقدمے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

علی امین گنڈاپور نے حاجی اجمل خان مہمند کے ذریعے ڈی چوک مقدمے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات کی نکالنے کی استدعا کی گئی ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ احتجاج کیلئے آئینی حق کو استعمال کیا، پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا، 26 نومبر کو اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہوا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حتمی فیصلے تک ایف آئی آر یا دہشت گردی کی دفعات کو معطل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں