شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
کراچی :(دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست میں سابق وزیر اعظم نے موقف اپنایا کہ درخواست کے فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے اور ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری بھی روکی جائے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔
دوسری جانب درخواست میں وفاق، حکومت سندھ، چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔