ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم

کراچی: (دنیا نیوز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے مانیٹری پالیسی میں 2 فیصد کمی کا خیرمقدم کیا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ملک میں افراط زر کی شرح 4.9 فیصد پر آگئی ہے جو کہ 78 ماہ کی کم ترین سطح ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کے بعد پالیسی ریٹ کو وقت ضائع کیے بغیر کم کر کے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ جون 2024 کے بعد مسلسل 5 اجلاسوں میں شرح سود میں 9 فیصد کمی خوش آئند ہے، زرمبادلہ ذخائرمیں اضافے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کیساتھ ساتھ معاشی اشاریے مثبت ہیں۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ کرنے سے معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔

سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کیلئے کئے گئے تمام حکومتی فیصلوں کی مکمل حمایت کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں