وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں