موسیقار رشید عطرے کو مداحوں سے بچھڑے 57 برس بیت گئے
لاہور: (دنیا نیوز) لازوال گیتوں کے تخلیق کار رشید عطرے کو مداحوں سے بچھڑے 57 برس بیت گئے۔
15 فروری 1919 ء کو امرتسر میں ہارمونیم نواز خوشی محمد کے گھر میں آنکھ کھولنے والے رشید عطرے نے محض 48 برس کی عمر پائی لیکن اتنی مختصر سی زندگی میں ہی اُنہوں نے موسیقی کی دنیا میں وہ کچھ کر دکھایا جو اُنہی کاخاصا ہے۔
950 ء میں رشید عطرے کی موسیقی میں ترتیب دیا ہوا گیت ’بھاگاں والیو نام جپو مولا نام‘ تھا جس نے فلمی صنعت کو رشید عطرے کی صورت میں ایک شاندار موسیقار دیا، اِس کے بعد تو اُن کی ترتیب دی ہوئی موسیقی میں ایسے ایسے خوب صورت گیت سننے کو ملے کہ جو آج بھی اپنی سحر آفرینی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
رشید عطرے کی فنی چابک دستی نے فلم ’’زرقا‘‘ کے گیتوں کو وہ دوام بخشا کہ جن کے رنگ آج بھی مدھم نہیں پڑے۔
اپنے فنی کیریئر کے دوران 48 اُردو اور 7 پنجابی فلموں کی موسیقی ترتیب دینے والے رشید عطرے 18 دسمبر 1967ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔