اسلام آباد کے 3 حلقوں سے متعلق حکم امتناع، الیکشن ٹریبونل کارروائی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے 3 حلقوں کے لئے نئے الیکشن ٹریبونل کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔
نئے اسلام آباد الیکشن ٹریبونل نے 18 دسمبر سے 5 ماہ بعد کام کا آغاز کیا تھا اور فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ٹریبونل کارروائی روکنے کے حکم امتناع کی وجہ سے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوئی، الیکشن ٹریبونل نے تمام فریقین کو 24 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔
نئے الیکشن ٹربیونل میں علی بخاری اور دیگر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی کاپی پیش کی گئی۔
جسٹس طارق جہانگیری نے بطور الیکشن ٹریبونل جولائی میں آخری سماعت کی تھی، جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ نے بطور نئے الیکشن ٹریبونل 18 دسمبر سے کارروائی شروع کی تھی، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 3 امیدواروں علی بخاری، عامر مغل اور شعیب شاہین نے حکم امتناع حاصل کر رکھا ہے۔