تشدد اورنفرت کی سیاست ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے: احسن اقبال

نارووال:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تشدد اورنفرت کی سیاست ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

نارووال میں احسن اقبال کا تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیےسب کوملکرکردارادا کرنا ہوگا، ملک دشمن عناصرپاکستان کوترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکردشمن کی سازشوں کوناکام بنانا ہوگا، بیرونی طاقتیں سازشیں کرکے ہمیں لڑانا چاہتی ہیں، پاکستان کو دھرنوں اوراحتجاج کےبجائےاستحکام کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی نے نیا پاکستان کا نعرہ لگا کرعوام کوگمراہ کیا۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دورحکومت میں دہشت گردی اورلوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا، پی ٹی آئی کےسیاہ دورحکومت میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اب ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، تشدد اورنفرت کی سیاست ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں