بھارت: کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2پائلٹ سمیت3افراد ہلاک
گجرات :(دنیا نیوز) بھارتی ریاست گجرات میں کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونےدو پائلٹ سمیت 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گجرات کے پورٹ بندر ائیرپورٹ پر گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق کوسٹ گارڈ کا ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے 3 افراد کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم تینوں دوران علاج چل بسے۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔