پی بی 45: ری پولنگ کے غیر سرکاری نتائج ، علی جتک دوبارہ کامیاب

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے حلقے پی بی 45 کوئٹہ میں دوبارہ پولنگ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے میر علی مدد جتک 6 ہزار883 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نصر اللہ بڑیچ 4 ہزار 112 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اور جمعیت علما اسلام کے عثمان پرکانی 3 ہزار731 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں پی بی 45 سے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کامیاب ہوئے تھے، جمعیت علماء اسلام کے امیدوار عثمان پرکانی نے الیکشن ٹریبونل میں علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں