آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آڈیو لیک کیس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔

بعدازاں عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے آڈیو لیک کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں