چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بیجنگ:(دنیا نیوز)چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آبدوز کی لانچنگ تقریب میں وائس چیف آف نیول سٹاف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس دوران وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میری ٹائم سکیورٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی،انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا  تھا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان میں 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ ہوا تھا، معاہدے کے تحت 4 کراچی شپ یارڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت بنائی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں