پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر کوئٹہ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان سپرلیگ کی دونوں ٹیموں کے درمیان آج کا میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جارہا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کررہے ہیں جبکہ زلمی کی جانب سے بابر اعظم ٹیم کو لیڈ کریں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسکواڈ
ابرار احمد ، سعود شکیل( کپتان)، کوشال مینڈاس، حسن نواز، مارک چیمین، رائلی روسو، محمد عامر، محمد وسیم جونیئر، فہیم اشرف، خرم شہزاد، فن ایلن
پشاور زلمی سکواڈ
بابر اعظم(کپتان)، صائم ایوب ، محمد حارث ، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچل اون، عبدالصمد، لک وڈ، الرازی جوزف، سفیان مقیم ، علی رضا
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی پیچ ہے اس لیے ٹاس جیت کا فلیڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور کوشش ہوگی کہ پشاور زلمی کو 150 کے مجموعی رنز پر آؤٹ کیا جائے۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سعود شکیل کا کہنا تھا کہ پاورپلےمیں اچھا کھیلنےکی ضرورت ہے، کھلاڑیوں نے اچھا کھیلا تو بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔