قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، ایران اسرائیل تنازع سمیت اہم معلاملات پر غور کیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، فیلڈ مارشل، ایئر چیف، نیول چیف، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں اسرائیل ایران جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر غور کیا گیا، اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتِ حال پر بھی غور کیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتِ حال، اندرونی و بیرونی سکیورٹی امور پر غور کیا گیا۔
حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کرکے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا نے اتوار کی صبح ایران میں تین نیوکلیئر تنصیبات پر براہ راست فضائی حملے کر دیئے، واشنگٹن پہلی بار براہ راست اسرائیل کی جاری جنگ میں شامل ہوگیا۔