اے سی سی کا سالانہ اجلاس، ایشیا کپ سے متعلق اہم پیشرفت متوقع
ڈھاکہ: (دنیا نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا سالانہ اجلاس ڈھاکہ میں جاری ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت محسن نقوی کر رہے ہیں، اے سی سی کیلئے کورم مکمل ہے، اجلاس میں 24 ارکان شریک ہیں، جبکہ بھارت سالانہ میٹنگ میں آن لائن شریک ہے۔
اجلاس میں ایشیا کپ 2025 سے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے، ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔
قبل ازیں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کھیل ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا اہم ذریعہ ہیں، ایشین کرکٹ کونسل کا کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل ایک فیملی کی طرح ہے، کرکٹ کی بہتری کیلئے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے، ہمیں مثبت فیصلے کرنا ہوں گے، ایسی تقریبات کے انعقاد سے تجربات کے تبادلے کا موقع ملتا ہے۔