مریدکے: خراب سڑک کے باعث ٹریفک حادثہ، 3 بائیکرز شدید زخمی

مریدکے: (دنیا نیوز) جی ٹی روڈ اور گردونواح کی سڑکوں پر مختلف حادثات میں خاتون سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کھوڑی کے قریب سڑک کے گہرے کھڈوں کے باعث 3 بائیکر گر کر شدید زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس قبل بھی ایک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے، دونوں واقعات سڑکوں کی خراب حالت کے باعث ایک گھنٹے کے اندر پیش آئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں