برطانیہ میں مہنگائی کی شرح میں غیر متوقع طور پر کمی
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں مہنگائی کی شرح میں غیر متوقع طور پر کم ہو گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح غیر متوقع طور پر کم ہو کر 3 اعشاریہ 2 فیصد رہی، مہنگائی کی یہ شرح مارچ 2025 کے بعد کم ترین سطح ہے، اکتوبر میں مہنگائی 3 اعشاریہ 6 فیصد تھی، بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی نے مالیاتی پالیسی میں نرمی کے امکانات کو مزید تقویت دی۔