بہاولنگر: 6 من سے زائد مضر صحت گوشت ضبط، 2 ملزمان گرفتار
بہاولنگر: (دنیا نیوز) ہارون آباد روڈ پر پٹرولنگ پولیس اور فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 6 من سے زائد مضر صحت گوشت ضبط کر لیا۔
پولیس بہاولنگر کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان کو ناکہ بندی سے کیری ڈبہ پر گوشت لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کی تحریر پر تھانہ ڈونگہ بونگہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت کو تلف کر دیا۔