روس کے مذاکرات کے دوران یوکرین پر میزائل حملے، 7 افراد ہلاک

اودیسا: (دنیا نیوز) جنگ بندی مذاکرات کے دوران روس یوکرین جنگ میں شدت آگئی۔

روس کے یوکرین کے اودیسا ریجن میں میزائل حملے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، گورنر اودیسا نے بتایا کہ روسی میزائل حملے میں اودیسا کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ نے حملے کے بارے میں بتایا کہ پیوٹن سابق سوویت یونین کے یورپی علاقوں کو واپس لینا چاہتے ہیں، روسی صدر کا مقصد پورے یوکرین پر قبضہ کرنا ہے، پولینڈ اور بالٹک ریاستیں روس کو خطرہ سمجھتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں