Published on:20 December, 2025

مریضہ کے لواحقین سے بدسلوکی پر ایکشن، ڈاکٹر نوکری سے برخاست

ملتان: (دنیا نیوز) نشتر ہسپتال ملتان میں ڈاکٹر کی جانب سے مریضہ کے لواحقین سے بد سلوکی کا معاملہ، ایڈیشنل ہاؤس آفیسر ڈاکٹر قاسم جمال کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

واقعہ کی رپورٹ بھی سامنے آگئی جس کے مطابق 18 دسمبر 2025 کو شام ساڑھے چار بجے نشتر ہسپتال ملتان کے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں مریضہ شمیم اختر نے رپورٹ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مریضہ میں کرونک لیور ڈیزیز کی تشخیص ہوئی، ڈیوٹی پر موجود سینئر رجسٹرار نے مریضہ کو دیکھا اور علاج کی سپرویژن کی۔

علاج کے دوران ڈاکٹرز اور مریضہ کے لواحقین میں بحث مباحثہ شروع ہوا، مریضہ کے لواحقین نے ڈاکٹرز کے ساتھ بد سلوکی کی جو جھگڑے کا سبب بنی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر قاسم جمال کو نوکری سے برخاست کرکے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں