بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 123 دن بعد بادل برس پڑے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 123 دن بعد بادل برس پڑے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، چمن، موسیٰ خیل میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

چاغی، نوشکی، پشین، واشک، کیچ اور گودار میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ری ہے، جیوانی میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق گوادر میں 8 ملی میٹر، دالبندین میں 2، تربت میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آج پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں