ٹریفک حادثہ میں پیرو فورس کا اہلکار جاں بحق
لاہور: (دنیا نیوز) گرین ٹاؤن کے علاقے میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں پیرو فورس کا اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
افسوسناک حادثہ گرین ٹاؤن میں عظمت چوک کے قریب پیش آگیا، پولیس اہلکارغضنفر ڈیوٹی سے واپس جا رہا تھا، تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔
زخمی ہونے کی وجہ سے جناح ہسپتال لے جایا گیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، متوفی ایک سال کی ایک بیٹی کا باپ تھا۔