تاجکستان اور افغانستان کی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، 3 افغانی دہشتگرد ہلاک

دوشنبے: (دنیا نیوز) تاجکستان اور افغانستان کی سرحد پر فائرنگ کے تبادلہ میں 3 افغانی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں سرحدی فورس کے 2 تاجک محافظ بھی مارے گئے، واقعہ تاجکستان کے شمس الدین شوخین ضلع کے گاؤں کاوو میں پیش آیا۔

تاجک سرحدی حکام کے مطابق حملہ آور منگل کو تاجکستان میں داخل ہوئے، سکیورٹی فورسز نے حملہ آور گروہ کو شناخت اور محاصرے میں لیا۔

سرحدی اہلکاروں نے حملہ آوروں کے ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا، حملہ آوروں ایم 16 رائفل، کلاشنکوف، غیر ملکی پستول اور ہینڈ گرینیڈز برآمد ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ حالیہ ہفتوں میں تیسرے ایسے خونریز حملے کے طور پر ریکارڈ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں